دبئی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی نے برج العرب کے نزدیک بحیرہ عرب کے پانیوں میں گھڑ سواری کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شیخ محمد کی بیٹی سرفنگ کے شوقین افراد کے ساتھ گھوڑے پر سوار سمندر کی تند وتیز موجوں سے اٹھکیلیاں کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ دبئی کا شاہی خاندان گھوڑوں اور ان سے منسوب کھیلوں میں دلچسپی کے حوالے سے کافی مشہور ہے ‘ بالخصوص دبئی کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المختوم جو کہ دبئی کے وزیراعظم بھی ہیں ُ خود اور ان کے بچے گھڑسواری میں بے پناہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
ان کے بچے عالمی سطح پر گھڑ سواری اور اس سے ملحقہ کھیلوں کے مقابلوں میں شریک ہوتے رہتے ہیں لیکن شہزادی کی حالیہ ویڈیو جس میں ان کی صلاحیتیں واضع دیکھی جاسکتی ہیں‘ انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
کچھ دن قبل شیخ محمد کی بہن شیخہ فاطمہ نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دبئی کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ جمیرا کے ساحل پر موجوں سے اٹکھیلیاں کرتے نظر آرہے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں