دبئی : شاہی خاندان کے نوجوان آسمانوں اور اس سے بھی آگے ہہنچ رہے ہیں لیکن المکتوم شاہی خاندان کی نوجوان لڑکی رواں ماہ منفرد مقام حاصل کرکے ایک رول ماڈل بن گئی ہیں۔
دبئی کی شہزادی شیخا لطیفہ شاہی خاندان کی واحد خاتون نہیں جو اسکائی ڈائیونگ اور ہوا بازی کے مشہور ہیں بلکہ شاہی خاندان کی اس شہزادی نے پائلٹ بن کر ہوا بازی کی انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔
دبئی کی شہزادی موزہ المکتوم شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق موزہ المکتوم کی تصویر نے سوشل میڈیا پر اس وقت دھوم مچا دی جب خاندان کے دیگر افراد نے اسے مبارکباد دینے کے لیے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور اس کی کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
رواں سال اماراتی فائٹر پائلٹ خاتون میجر مریم المنصوری نے شام میں داعش کے خلاف آپریشن میں حصہ لے کر پوری دنیا کی توجہ حاصل کی تھی