ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

دبئی میں کلاسسز سے متعلق اہم اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں تعلیمی اداروں کو گھر بیٹھے کلاسز دینے کی اجازت مل گئی۔

دبئی میں نجی اسکولوں، نرسریوں اور یونیورسٹیوں کو پیر 11 مارچ کو آن لائن کلاسز منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس فیصلے کا اعلان نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KHDA) نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا ہے۔

- Advertisement -

یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کے کچھ حصوں پر شدید بارش، گرج چمک اور بجلی گرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے ہفتہ 9 مارچ کو خلل پڑا ہے۔

حکام آج متوقع غیرمستحکم موسمی حالات کی وجہ سے احتیاط برت رہے ہیں۔

موسمیات کے قومی مرکز (این سی ایم) نے آج زیادہ تر جزوی طور پر ابر آلود حالات کی پیش گوئی کی ہے۔ کچھ علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور خاص طور پر مشرقی اور جنوبی علاقوں میں دن کے وقت بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں