تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

دبئی ریسنگ کلب کا ورلڈ کپ کارنیوال کیلئے اہم اعلان

دبئی: ریسنگ گلب نے دبئی ورلڈ کپ کارنیوال کیلئے نئی ریسوں کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر دبئی ریسنگ کلب نے دو ہزار اکیس، بائیس کے سیزن میں مزید چار نئی ریسز شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، نئی ریسوں کے اضافے سے ریسنگ سیزن میں انعام کی مجموعی رقم 40 ملین ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔

دبئی ریسنگ کلب کے چیئرمین شیخ راشد بن دلموک کا کہنا ہے کہ دبئی ورلڈ کپ کارنیول کے فریم ورک میں نئی ریسوں کی شمولیت عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دبئی کی گھڑ سواری کی پیشکش کو مسلسل بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی ورلڈ کپ کارنیول تیرہ جنوری دو ہزار بائیس کو میدان ریس کورس پر شروع ہوگا ، جس میں کئی نئی ریسیں شامل ہوں گی، پانچ مارچ 2022 کو شیڈول ایمریٹس ایئرلائن کے زیر اہتمام مشہور سپر سنیچر کارڈ ایک نئے کے اضافے کا خیرمقدم کرے گا۔

شیخ راشد بن دلموک نے کہا کہ 1400 میٹر یا سات فرلانگ مکمل ریسنگ میں سب سے زیادہ مشہور ریسوں میں سے ایک ہیں اور دبئی ورلڈ کپ میٹنگ میں انہیں فروغ دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کلاسیکی نسل آنے والے سیزن میں ٹرف اور مٹی دونوں کے لیے اچھی طرح سے تیار ہے۔

ریس میں شرکت کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ دنیا کے سب سے شاندار ریس ڈے، دبئی ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم بڑھا کر 30.5 ملین ڈالر کردی گئی ہے، چھبیس مارچ 2022 کو منعقد ہونے کی وجہ سے تمام ریس کم از کم ایک ملین ڈالر میں مشتمل ہوگی جس کے باعث دبئی کی اس صنعت کو تقویت ملے گی۔

Comments

- Advertisement -