متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن فلائی ایمریٹس نے دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والوں کو سفر کی اجازت دے دی۔
ایئرلائن نے سیالکوٹ، پشاور، اسلام آباد اور کراچی سے 14اگست تک پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ چاروں ایئرپورٹس پر ریپڈپی سی آر کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
مسافروں کیلئے پرواز سے 48 گھنٹے پہلے تک کورونا ٹیسٹ منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔
ایئرپورٹ پر 4 گھنٹے پہلے تک ریپڈپی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی ہے۔ دبئی جانے والے مسافر 5 گھنٹے پہلے ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کیلئےرابطہ کریں۔
مسافروں کو دبئی پہنچنےکے بعدبھی کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا تاہم متحدہ عرب امارات کےشہری پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔