منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

دبئی سفاری پارک کی مفت ٹکٹ حاصل کریں!

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی کے مشہور سیاحتی مقام سفاری پارک میں مفت انٹری کے لیے مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

یکم جون سے موسمِ گرما کے لیے بند ہونے والا دبئی سفاری پارک ایک نئے مقابلے کے ذریعے مفت ٹکٹ کی پیشکش کر رہا ہے۔

شہر کی مشہور وائلڈ لائف اور سیاحت کی کشش کمیونٹی کے اراکین کو پارک کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر جانوروں کی اپنی پسندیدہ یادیں شیئر کرنے کی دعوت دی جارہی ہے۔

مقابلے میں شامل ہونے کے لیے خواہشمند افراد 5 سے 19 مئی کے درمیان جانوروں کی یادداشت کے ساتھ براہ راست پیغام بھیج کر پارک کی پوسٹ کا جواب دینا ہے۔

فاتحین کو اس کے چھٹے سیزن سے پہلے پارک تک مفت رسائی ملے گی جس کی تھیم ‘سیارے کے تحفظ’ کے اختتام پر ہے۔

کچھ انتہائی دل کو چھو لینے والی کہانیاں پارک کے سوشل میڈیا چینلز پر بھی دکھائی جائیں گی جس کا پورا کریڈٹ ان کے مصنفین کو دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں