ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آئی فون کا جنون، دبئی میں لوگوں نے شاپنگ مالز پر دھاوا بول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں آئی فون کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی ہزاروں لوگوں نے شاپنگ مالز پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایپل کی جانب سے آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس متعارف کروائے گئے ہیں جس کی فروخت کا آغاز آج دبئی کے شاپنگ مالز میں ہوا۔

آئی 15 پرو کی 128 جی بی کی قیمت 4299 درہم جبکہ 256 جی بی کی قیمت 4699 درہم رکھی گئی ہے جبکہ آئی فون 15 پرو میکس 128 جی بی کی قیمت 5099 درہم ہے اور 256 جی بی، 512 جی بی فون صارفین کو 5949، 6799 درہم میں دستیاب ہیں۔

لیکن آئی فون خریدنے کے لیے دبئی کے شہریوں کا جنون دیکھنے لائق رکھتا ہے۔

دبئی کے شاپنگ مالز میں جیسے ہی آئی فون کی فروخت شروع ہوئی تو لوگوں نے شاپنگ مالز پر دھاوا بول دیا، پہلے تو لمبی قطاریں لگیں لیکن جب اسٹور کھلا تو سیکیورٹی والوں کی دوڑیں لگ گئیں اور انہیں دھکیم پیل اور بھیڑ کو کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں