جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دبئی، 90 فیصد رعایت کی سپر سیل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں تین روزہ رعایتی سیل کا انعقاد  22 سے 24 نومبر تک ہوگا، جہاں صارفین مختلف اشیاء 90 فیصد خصوصی رعایت پر حاصل کرسکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں ہر سال کی طرح امسال بھی قومی دن کی آمد سے قبل سپر سیل کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں 1500 کمپنیاں اپنی  مختلف اشیاء 90 فیصد رعایت پر فروخت کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس منعقد کی جانے والی لوٹ سیل سے نہ صرف مقامی باشندوں، غیر ملکی مزدوروں بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی استفادہ کیا تھا۔

- Advertisement -

دبئی فیسٹیول کا انعقاد کرنے والی تنظیم (ڈی ایف آر ای) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد الخاجہ کا کہنا تھا کہ ’سیل میں کپڑے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء جیسے کہ کراکری‘ الیکٹرانکس آئٹم‘ مشینری‘ لیدر آئٹم‘ کمپیوٹر ایسیسریز بھی فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپرسیل کا انعقاد دبئی کے تمام مالز میں ایک ساتھ کیا جائے گا تاکہ ہر شہر اور ضلعے میں رہنے والے لوگ اپنی رہائش گاہ کے نزدیک ترین مال سے مطلوبہ چیزیں خرید سکیں۔

شہریوں کے لیے مشورہ

ڈی ایف آر ای نے دبئی میں مقیم شہریوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ دبئی یا گرد و نواح میں موجود ہیں تو لوٹ سیل سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنا شیڈول پہلے سے ہی ترتیب دیں کیونکہ یہی وہ نادر موقع ہے کہ آپ اپنے پیاروں کے لیے قیمتی اشیاء کم قیمت میں خرید سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں