دبئی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے سری لنکا کے 482 کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنا لیے ہیں، کرونارتنے چار رنز کی کمی سے اپنی ڈبل سینچری مکمل نہیں کرسکے۔
تفصیلات کے مطابق گلابی گیند سری لنکن بیٹسمینوں کو راس آگئی، پاکستانی بولرز گلابی گیند سے کمال دکھانے میں ناکام نظر آئے۔ دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز کا پہارڑ کھڑا کردیا، پاکستان کی جانب سے لیگ اسپینر یاسر شاہ نے چھ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ نئے بولر محمد عباس نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
سری لنکا کے 482 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کے اختتام تک 51 رنز بنالیے جب کہ اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا، اوپنرز شان مسعود 15، سمیع اسلم 30 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ کل دوبارہ اپنی اننگز کا آغاز کریں گے۔
Stumps Day 2 – Pakistan: 51/0 (18 ov).
Scorecard: https://t.co/7GWLN8JJfb #PAKvSL pic.twitter.com/oZVXP1yf8D— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 7, 2017
دوسرے روز پاکستانی بولرز کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی، محمد عامر 19.3 اوور کرانے کے بعد ان فٹ ہو گئے اور پاؤں کے زخم کے باعث میچ سے باہر ہوگئے جب کہ اپنی انجری کی وجہ سے وہ ایک روزہ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
📰 Mohammad Amir ruled out of ODI series against Sri Lanka due to shin injury https://t.co/H7Xn1buxve
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 7, 2017
اسی طرح فاسٹ بولر وہاب ریاض ایک اوور میں پانچ بار رن اپ لینے کے باوجود گیند کرانے میں ناکام نظر آئے اور بار بار رن اپ لینے کی وجہ سے ہیڈ کوچ اور کپتان سرفراز احمد نے برہمی کا اظہار بھی کیا لیکن تجربہ کار بولر پھر بھی ایک گیند کرانے کے لیے پانچ بار رن اپ لینا پڑا جس سے ان کی فٹنس کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
پہلے دن کے کھیل کی روداد
ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو صیحح ثابت ہوا، سری لنکا کے اوپنرز کرونارتنے اور کوشل سلووا نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔
تریسٹھ رنز کی شراکت جوڑنے کے بعد کوشل سلوا یاسرشاہ کا شکار بنے، دوسری وکٹ کی شراکت خطرہ بننے ہی والی تھی کہ محمد عامر نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلوادی۔
Stumps Day 1 – Sri Lanka: 254/3 (90 ov).
Scorecard: https://t.co/7GWLN8JJfb #PAKvSL pic.twitter.com/3PPWISRyh7
— PCB Official (@TheRealPCB) October 6, 2017
اگلے ہی اوور میں یاسر نے مینڈس کو پویلین بھیج دیا، پہلے دن سری لنکن اوپنر کرونارتنے ایک بار پھر پاکستانی بولرز کے لئے وبال جان بن گئے، انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی ساتویں سنچری بناڈالی۔
کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے3 وکٹ پر 254 بنالئے۔ یاسرشاہ نے دو اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی، کرونارتنے133اورچندی مل کر 49 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے سری لنکا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔
قبل ازیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا، قومی ٹیم میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا کی جانب سے دو نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، جس میں لکشن سنداکن کی جگہ لاہیرو گمج اور زخمی کھلاڑی تھرمانے کی جگہ سدیرا سمارا وکرما یبیو شامل ہیں۔
کپتان سرفراز احمد کے مطابق قومی ٹیم میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ، کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل کر میچ جیتیں گے۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد21رنز سے شکست دی تھی۔
سری لنکا کی ٹیم گلابی گیند سے پہلی بار کھیل رہی ہے
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم کا یہ پہلا ڈے نائٹ میچ ہے جو وہ گلابی گیند سے کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا یہ تیسرا ڈے نائٹ میچ ہے، پاکستان نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ابھی تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے، پاکستان نے یہاں 9ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں جن میں سے5میں کامیابی اور4برابری پر ختم ہوئی ہیں۔