تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

دبئی اربن ماسٹر پلان 2040: سیاحتی، تفریحی اور صنعتی سرگرمیوں میں کئی گنا اضافہ ہوگا

ابوظبی : اماراتی ریاست دبئی نے 2040 کے اربن ماسٹر پلان (شہری منصوبہ بندی) کا آغاز کردیا، جس کے تحت اس شہر کو دنیا کا بہترین شہر بنایا جائے گا اور اس شہر کا 60 فیصد قدرتی ماحول کے مطابق ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے سیاحت کے لیے سب سے زیادہ وزٹ کیےجانے والے شہر "دبئی” کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کا نیا منصوبہ شروع کردیا ہے۔

اربن ماسٹر پلان 2040 کے تحت اس شہر کا 60 فیصد حصّہ ماحول کے مطابق ڈھالا جائے گا، یہ منصوبہ دبئی کی بڑھتی ہوئی آبادی کو دیکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2040 تک دبئی کی آبادی 33 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ کر 58 لاکھ تک پہنچ جائے گی جس کےلیے مزید زمین کی ضرورت ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبے کے تحت 168 مربع کلومیٹر کا رقبہ صنعتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے مختص کیا جائے گا جبکہ 25 فیصد جگہ تعلیم اور صحت کی سرگرمیوں کے مختص کی جائے گی۔

اماراتی حکام کے بنائے گئے منصوبے کے مطابق اربن ماسٹر پلان میں 134 فیصد گنجائش سیاحت کے لیے نکالی جائے گی جبکہ منصوبے میں بتایا گیا ہے کہ عوامی ساحلوں کی گنجائش کو 400 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -