دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے روسی خاتون کو بغیر لائسنس شراب پینے، خاتون پولیس سارجنٹ پر تشدد کرنے اور پولیس کار کو نقصان پہنچانے کے جرم میں 6 ماہ قید کے بعد ملک کرنے کا حکم دے دیا
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سیاحت کی غرض سے آنے والی روسی خاتون کو پولیس افسر کر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،عدالت نے الزام ثابت ہونے پر خاتون کو چھ ماہ کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ دبئ میں سیاحت کے لیے آنے والی 24 سالہ روسی خاتون نے نشے کی حالت میں پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق 24 سالہ روسی خاتون نے کو شراب پی کر سڑک پر غیر اخلاقی حرکات کرنے پر گرفتار کرنے والی خاتون پولیس سارجنٹ پر بے تحاشہ تشدد کیا تھا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا بھی تھا۔
گرفتار روسی خاتون نے عدالت میں خود پر لگائے گئے خاتون پولیس افسر پر تشدد، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانا اور بغیر لائسنس کے شراب پینے کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔
پبلک پراسٹیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ خاتون نے پولیس کار کے پچھلے دروازے کو نقصان پہنچایا اور شیشا بھی توڑا تھا۔
عدالت نے روسی خاتون پر الزام ثابت ہونے پر بغیر لائسنس کے شراب پینے، خاتون پولیس افسر پر تشدد کرنے اور پولیس کار کو نقصان پہنچانے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔
خاتون پولیس افسر نے جج کو بتایا کہ ’دبئ کے مقامی ہوٹل سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ ایک سیاح شراب کے نشے میں ہوٹل کے باہر ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر روسی سیاح کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو مذکورہ خاتون نے مجھ پر بھی تشدد شروع کردیا۔ جس کے بعد ساتھی پولیس افسر نے مجھے روسی خاتون نے نجات دی۔
دوران سماعت جج کا کہنا تھا کہ روسی سیاح کو 15 دن کے اندر فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا حق ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں