دبئی : سری لنکا دھماکوں میں متاثر ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے اماراتی حکام نے برج الخلیفہ کو سری لنکا کے پرچم سے مزین کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ گزشتہ شب سری لنکا کے جھنڈے سے سجا دیا جس کا مقصد ایسٹر سنڈے کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔
برج الخیفہ کی انتظامیہ نے آفیشل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سری لنکا کے قومی پرچم سے جگمگانے کی تصویر شائع کرتے ہوئے تحریر کیا کہ برج الخلیفہ ایک ایسی دنیا چاہتا ہے جہاں برداشت اور رواداری ہو۔
برج خليفة يضيء تضامناً مع #سريلانكا. معاً نحو عالم يسوده السلام والتسامح#BurjKhalifa lights up in solidarity with #SriLanka. Here’s to a world built on tolerance and coexistence pic.twitter.com/3U39ztZd4H
— Burj Khalifa (@BurjKhalifa) April 25, 2019
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برج الخلیفہ کے علاوہ ابو ظبی آئیکونک بلڈنگ، شیخ زید پُل، اے ڈی این او سی اور کپیٹل گیٹ بھی سری لنکا کے پرچم سے مزین تھا۔
"#الإمارات تتضامن مع #سريلانكا”
مؤسسات حكومية و معالم و صروح عمرانية في #أبوظبي تكتسي بعلم سريلانكا تضامنا مع ضحايا التفجيرات الإرهابية.#مع_سريلانكا_ضد_الإرهاب#SriLanka #Colombo #كولومبو pic.twitter.com/RevWJwjEL2— فرسان الإمارات (@Forsan_UAE) April 24, 2019
مزید پڑھیں : سری لنکا دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی
خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کے سری لنکا میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سنڈے کے موقع پر تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں ہولناک دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 259 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔