تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دبئی کا انوکھا عجائب گھر، طرز تعمیر نے دنیا کو حیران کردیا

ابوظبی : اماراتی ریاست دبئی میں فیوچر آف دی میوزیم نامی زیر تعمیر عمارت اپنے انوکھے طرز تعمیر کے باعث تیزی سے دنیا کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی جو پہلے ہی دنیا کی توجہ کا مرکز رہتی ہے ، اپنی طرز کے انوکھے میوزیم آف دی فیوچر کی وجہ دنیا کی مزید توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

میوزیم آف دی فیوچر کے نام سے مشہور زیر تعمیر عمارت جو ستونوں کے اوپر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی میٹرو کے لیے بنائے گئے ٹریک کے قریب بنایا جارہا ہے اور یہ شہر کے مالیاتی مرکز سے بھی نزدیک ہے۔

عجائب گھر کا ڈھانچہ 2400 ترچھے ایک دوسرے سے جڑے اسٹیل کے ستونوں سے بنایا گیا جو نومبر 2018 میں مکمل کیا گیا تھا، اب اس کے بیرونی حصّے کو تیار کیا جا رہا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی میں 20 اکتوبر 2020 میں ورلڈ ایکسپو یا عالمی نمائش کے انعقاد کے موقع پر اس انوکھی طرز کے عجائب گھر کا افتتاح کیا جائے گا۔

میوزیم آف دی فیوچر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لیتھ کارلیسن نے اس عجائب گھر کے ڈیزائن کو آنکھ سے مشابہ قرار دیا ہے۔

لیتھ کارلیسن کا کہنا تھا کہ مقامی کمپنی کِلا ڈیزائن نے سنہ 2015 میں اس عجائب گھر کی عمارت کے نقشے کی منظوری کے لیے کروائے گئے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اس کمپنی کے مطابق اس عمارت کا ٹھوس حصہ جدید دور کے علوم کا مظہر ہے اور اس کے اندر کا خلا اس سب کی عکاسی کرتا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس عجائب گھر کا افتتاح 2020 میں متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -