تازہ ترین

بطخ نے پانی کے اندر چیتے کو چکما دے دیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: چیتا اپنے شکار پر جب جھپٹتا تو اس کی جان لینے بعد ہی پیچھا چھوڑتا ہے لیکن بطخ کو جب چیتا شکار کرنے کے لیے آیا تو حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیتا نے بطخ کو اپنی خوراک بنانے کا ارادہ کیا تو بطخ ممکنہ حملے کے پیش نظر پہلے ہی الرٹ تھی اور جیسے ہی چیتا قریب آیا تو بطخ نے برق رفتاری سے اپنی جان بچائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’چیتا آہستہ آہستہ آگے کی جانب سے بڑھ رہا ہے کہ کہیں بطخ کو علم نہ ہوجائے لیکن بطخ پہلے سے تیار تھی اور چیتے کے حملے سے بچنے کے لیے وہ فوری پانی کے اندر چلی گئی اور چیتا منہ تکتا رہ گیا۔

بطخ پانی کے اندر سے دوسری جانب باہر نکلی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی اور قہہقوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ کلپ 2018 کے اوائل میں وائرل ہوا تھا پر چند روز قبل بیوٹینجبیڈن نے اسے ٹویٹر پر ’دی گریٹ فرار‘ کے عنوان سے دوبارہ شیئر کیا۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 34700 کے قریب ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ذرا سوچیے یہ ویڈیو دیکھ کر یقین نہیں‌ آرہا؟ اسے اپنا ناشتہ مل جاتا، لیکن افسوس، چیتے جی اگلی بار کوشش کریں۔

ایک اور نے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کتنا بڑا ہے، بلیاں بھی بنیادی طور پر ایسی ہی حرکت کرتی ہیں۔۔

Comments

- Advertisement -