جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

‘سیلاب سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی 12 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے سیلاب سے نقصانات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کردی ، جس میں بتایا سیلاب سے معیشت کو ناقابل تلافی 12 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے سیلاب سے نقصانات پر مبنی رپورٹ تیار کرلی اور وزیراعظم آفس کو ارسال کردی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ سیلاب سے معیشت کو ناقابل تلافی 12 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، معاشی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہو کر 3.3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ معاشی شرح نمو میں کمی سے روزگار فراہمی کی شرح میں 1.2 فیصد تک کمی کاخدشہ ہے ، سیلاب سے تقریباً 180 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے متاثر ہونےسے 6 لاکھ روزگار بھی فراہم نہیں کئے جا سکیں گے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف، عالمی بینک ، اے ڈی بی ودیگر مالیاتی اداروں سے امداد لینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف حکام سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سیلاب سے تباہ کاریوں سےملکی معاشی صورتحال اور مالیاتی امداد کیلئے درخواست کی، ایشیائی ترقیاتی بینک،عالمی بینک ودیگر مالیاتی اداروں کو بھی رپورٹ بھیجی جائے گی۔

اےڈی بی، عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں سے مالیاتی امداد کی اپیل کا فیصلہ کیا ہے، سیلاب سے زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر نقصان شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں