کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کے حادثات کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 3 حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، رواں برس ہیوی ٹریفک کے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 114 ہو گئی، اس ویڈیو رپورٹ میں حادثات کی تفصیل دیکھیں۔
کراچی کی سڑکوں پر دوڑتے تیز رفتار ڈمپرز شہریوں کی موت کا سبب بننے لگے ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپر کے تین حادثات میں دو شہری زندگی کی بازی ہار گئے، سمن اباد کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس سے 12 سالہ لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا، دو نوجوان زخمی ہوئے۔
حادثات میں واٹر ٹینکر کے سائز کا کیا کردار ہے؟ ویڈیو رپورٹ میں دیکھیں
سپر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جان سے گیا، بورڈ آفس کے قریب کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے رکشے کو کچل دیا، جس سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔