منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

’ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود وعدے سے پیچھے ہٹ گئے‘ پولیس کا رات بھر آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شارع فیصل پر تیز رفتار ڈمپر کے فرار ہونے پر ٹریفک پولیس کا مؤقف آگیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ڈمپر ایسوسی ایشن کی وعدہ خلافی پر ٹریفک پولیس کا رات بھر آپریشن جاری رہا جس میں 27 ڈمپرز تحویل میں لے لیے اور 142کیخلاف جرمانے کیے گئے۔

قانون کی خلاف ورزی پر ایک ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شارع فیصل پر تیز رفتار ڈمپر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، پیٹرولنگ افسر نے ڈمپر روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور فرار ہو گیا تھا اس واقعے پر تمام ڈمپرایسوسی ایشنز کو فوری ہدایت کی گئی اور ان سے کہا گیا ڈمپر اور ڈرائیور دونوں پولیس کےحوالےکریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر نے پہلے وقت مانگا پھر لیاقت محسود سمیت دیگر بعد میں اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا گیا اور یہ کارروائیاں ڈمپرڈرائیور کی گرفتاری تک جاری رہیں گی کیونکہ کوئی بھی قانون سےبالا نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں