سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں مسافر بس اور ڈمپر میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں بانوے موڑ کے قریب ڈمپر بس سے ٹکرا گیا جس سے دو افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے تیس افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کو بس کاٹ کر نکالنا پڑا۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
پنجاب میں دوہولناک ٹریفک حادثات‘ 10افرادجاں بحق
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہرلاہور اور سرگودھا میں دو خوفناک ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔
گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ رواں سال 5 مارچ کو صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجرخان میں مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔