اشتہار

ہالی وڈ فلم ’ڈیون‘ پارٹ 2 تاخیر کا شکار ہوگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ انڈسٹری کے وارنر برادرز اسٹوڈیو  نے ہالی وڈ اداکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے ’ڈیون‘ اور ‘لارڈ آف دی رنگز’ فلم کو نومبر میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ کے  وارنر برادرز مووی اسٹوڈیو کے ریکارڈ بجٹ میں بننے والی سیکوئل  ڈیون کو نومبر کے بجائے اب مارچ 2024 میں ریلیز  کیا جائے گا۔

وارنر اسٹوڈیو کے ترجمان کے مطابق ہالی وڈ کے اداکار اس وقت ہرتال پر ہیں جس کی وجہ سے فلم کی تشہیر نہیں ہوسکی ہے اس لیے فلم کی ریلیز تاریخ کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

فرینک ہربرٹ کے 1965 کے ناول پر مبنی ایک سائنسی سیکوئل ’ڈیون‘ میں ہالی وڈ کی معروف اداکارہ زینڈیا اور ٹیموتھی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے سے ہالی وڈ کے بڑے سینیماز کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے، کیوں کہ کرونا وبا کے بعد اب سنیما گھروں کی رونق بحال ہوئی تھی ساتھ ہی ڈیون کی ریلیز سے توقع کی جارہی تھی سنیما کی رونق مکمل طور پر واپس لوٹ آتی۔

دوسری جانب ہالی وڈ کی ایک اینیمیٹڈ "لارڈ آف دی رِنگز” فلم بھی اب  دسمبر 2024 میں ریلیز کی جائے گی، اس کے علاوہ ہالی وڈ کی متعدد فلموں کو اداکاروں کی ہرتال کی وجہ سے مؤخر کردیا گیا ہے۔

وبائی امراض کے دوران 2021 میں ریلیز ہونے والی ’ڈیون ‘ نے عالمی باکس آفس پر 402 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا، اس کے علاوہ فلم ’دی لارڈ آف دی رنگز‘ کی 2001 سے 2003 تک ریلیز ہونے والی تین فلموں نے باکس آفس پر دو اعشاریہ 991 بلین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ کی فلم ’باربی‘ اور اوپن ہائمر نے کرونا وبا کے بعد انڈسٹری کو دوبارہ سے پروان چڑھانے میں بہترین کردار ادا کیا ہے لیکن اس سال بھی باکس آفس میں مجموعی طور پر فلمیں وبائی امراض سے پہلے کی سطح سے نیچے ہیں۔

یاد رہے کہ ہالی وڈ کے ہزاروں اداکاروں کی یونین کی جانب سے اسٹریمنگ جائنٹ کے ساتھ مذاکرات کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں