ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’ڈنکی‘ پہلی ترجیح، جنوبی بھارت کے سینماؤں سے فلم ’سالار‘ ہٹادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈنکی اور سالار کے درمیان مسابقت سنگین صورتحال اختیار کرگئی، جنوبی بھارت کے دو سینماؤں سے پربھاس کی فلم ہٹادی گئی۔

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ کی فلم ڈنکی اور جنوبی بھارت کے بڑے سپراسٹار پربھاس کی فلم ‘سالار‘ ایک دن کے وقفے سے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں۔ ڈنکی 21 دسمبر کو ریلیز ہوئی جبکہ سالار 22 دسمبر کو تھیٹرز میں لگے گی۔ تاہم دنوں فلموں کے درمیان مسابقت کافی سنگین ہوچکی ہے۔

شائقین کو کافی عرصے بعد دو بڑے سپراسٹارز کی فلموں کا تصادم دیکھنے کو ملا ہے، تاہم شاہ رخ خان اس مقابلے میں بازی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

- Advertisement -

دنوں فلموں کے درمیان اصل مقابلہ جمعہ کو ہوگا جب سالار بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی اور باکس آفس کی کمائی یہ بتائے گی کہ شائقین نے کس فلم کو زیادہ ترجیح دی ہے۔

ایسے میں سالار کے فلم میکرز نے جنوبی بھارت کے دو بڑے تھیٹر چینز میں اپنی فلم نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سالار کے میکرز کو شکایت ہے کہ ان سینما چینز میں شاہ رخ خان کی فلم کو واضح ترجیح دیتے ہوئے اس کے لیے زیادہ اسکرینز فراہم کی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بھارت میں پی وی آر آئینوکس اور میراج تھیٹر نامی سینما چینز طرفداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ڈنکی کو فیور دے رہے ہیں۔

ان تھیٹرز میں فلم سالار کو ڈنکی کے مساوی اسکرینز فراہم نہیں کی گئیں۔ پربھاس کی فلم بنانے والوں نے مذکورہ چینز سے مطالبہ کیا تھا کہ انھیں بھی شاہ رخ جتنی اسکرینز فراہم کی جائیں۔

تاہم ایسا نہ ہونے پر سالار کے میکرز نے ان سینماؤں میں اپنی فلم کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مخصوص ریاستوں میں پی وی آر آئینوکس اور میراج تھیٹر سینما چینز کو اب پربھاس کی سالار کی کاپیاں فراہم نہیں کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں