تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی عرب میں گرفتار غیرملکی نے کان پکڑ لیے!

ریاض: سعودی عرب میں جعل سازی کے ذریعے مال بٹورنے والے غیرملکی کے ہوش ٹھکانے آگئے، پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکی کے ہمراہ ایک مقامی شہری بھی گرفتار ہوا ہے، دونوں ملزمان فراڈ کرکے عوام سے پیسے ہتھیاتے تھے، مذکورہ افراد نے جعلی سرمایہ کاری کے نام پر لاکھوں ریال لوٹے۔

سعودی دارالحکومت ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد نے بتایا کہ گرفتار غیرملکی کا تعلق یمن سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مملکت کے مختلف شہروں میں 79 سے زائد مالی فراڈ کیے، یہ افراد گلوبل ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوٹتے تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنانے کے بعد ملزمان نے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے بھاری رقم سعودی عرب سے باہر منتقل کی۔

میجر خالد نے مزید کہا کہ گرفتاری کے وقت ملزمان سے 5 لاکھ سعودی ریال بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار افراد کو دیگر قانون کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوال کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -