جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ڈپلیکیٹ اور بغیرنمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے ڈپلیکیٹ اور بغیرنمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈپلیکیٹ اور بغیرنمبر پلیٹ گاڑیاں ضبط ہوں گی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پولیس اور محکمہ ایکسائز آج اور کل سے بڑا کریک ڈاؤن شروع کرنے جارہے ہیں قانون سے بڑا کوئی نہیں، یہ سب کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی شہری کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی، کریک ڈاؤن شروع ہونے جارہا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ عوام کو پریشانی ہو۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہری اپنا اسلحہ جو لائسنس یافتہ ہو اسے گاڑی میں چھپا کر لے جاسکتے ہیں، انہوں نے متعلاقہ حکام کو ہدایت کی کہ نمبر پلیٹس کے حوالے سے ایس اوپیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

اس کےعلاوہ ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر بھی کریک ڈاؤن ہوگا، حکومت نہیں چاہتی ہے کسی کو پریشانی ہو، کوئی سفارش یا اثرورسوخ کام نہیں آئے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں