تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اداکارہ درفشاں سلیم کی تصاویر وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’بھڑاس‘ اور ’پردیس‘ میں شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم کی ساڑھی میں ملبوس تصاویر وائرل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dur-e-Fishan Saleem (@durefishans)

اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے جامنی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

درفشاں سلیم کی تصاویر کو منال خان سمیت دیگر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dur-e-Fishan Saleem (@durefishans)

درفشاں سلیم نے رواں سال مارچ میں بھڑاس ڈرامے میں شاندار اداکاری پر ایمرجنگ ٹیلنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dur-e-Fishan Saleem (@durefishans)

واضح رہے کہ اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔

مزید پڑھیں: ’آئٹم نمبر کبھی نہیں کروں گی‘

درفشاں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کپڑوں حتیٰ کہ ہر چیز سے متعلق خاصی حساس ہیں لہٰذا کوئی بھی ایسا کردار نہیں کرنا چاہیں گی جس میں عورت کو نمائش کے طور پر استعمال کیا جارہا ہو۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جس بھی کردار میں عورت کو بطور خاص پیش کیا جائے گا وہ اس کردار کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گی۔

درفشاں سلیم کا نیا ڈرامہ ’عشق جنون‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -