شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے مداحوں سے دلچسپ درخواست کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’پردیس‘ اور ’بھڑاس‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
درفشاں سلیم کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سرمئی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے اور سفید رنگ کا دوپٹہ لیے ہوئے ہیں۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ پوسٹ پر دلچسپ کمنٹس بھیجیں۔
درفشاں کی درخواست پر مداح بھی پیچھے نہیں رہے اور پوسٹ پر کمنٹس بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا، ایک صارف نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’چلو فوٹو بن گئی ہے تو پڑھائی دوبارہ شروع کردو۔‘
سمیر خان نامی صارف نے اداکارہ کے لباس پر کہا کہ ’یہ کیا دستر خوان پہن رکھا ہے۔‘ ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’مطلب کوئی اتنا پیارا کیسے ہوسکتا ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’چہرے سے یہ تاثر آرہا ہے کہ آپ نے کسی بھوت کو دیکھ لیا ہو۔
واضح رہے کہ درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور تصاویر اکثر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں مداح بھی ان کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔