پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

درفشاں سلیم نے کراچی کے ساحل سے تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے کراچی کے ساحل سے تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کراچی کے ساحل سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

درفشاں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جمالیاتی لحاظ سے خوش کن تصاویر جہاں آپ میرا چہرہ نہیں دیکھ سکتے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنا ہوتا ہے اور مداح بھی ان کی تصاویر کو پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ اس وقت میکال ذوالفقار کے ساتھ ’جیسے آپکی مرضی‘ میں نظر آ رہی ہیں، شادیوں اور رشتوں میں رضامندی کی اہمیت پر مبنی اس ڈرامے میں کرن ملک، علی سفینہ، میمونہ قدوس اور دیگر اداکار موجود ہیں۔

ڈرامے کی کہانی نائلہ زہرہ جعفری نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کارہ صبا حمید ہیں۔

’جیسے آپکی مرضی‘ ہر منگل اور بدھ کو پرائم ٹائم میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں