پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

درفشاں سلیم کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کے سیٹ سے دلہن کے لباس میں ملبوس تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

درفشاں سلیم ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ دانش تیمور ’شمشیر‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

تصاویر میں درفشاں سلیم کو دلہن کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔

درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

کیسی تیری خود غرضی کی کہانی کی کہانی بزنس ٹائیکون نعمان اعجاز (بابا صاحب) کے بیٹے دانش تیمور (شمشیر) اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی مہک کے گرد گھومتی ہے، شمشیر مہک سے پیار کرتے ہیں اور اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اسے پسند نہیں کرتیں پھر بھی دباؤ میں آکر شادی کے لیے تیار ہوجاتی ہیں۔

ڈرامے کے لکھاری ردین شاہ ہیں اور اس کی ہدایت کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں، ’کیسی تیری خود غرضی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر بدھ کی رات 08:00 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں