جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

درفشاں سلیم نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین ہوگئی ہے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کی جس میں کیک پر 5 ملین لکھا ہے جبکہ ساتھ ہی گلدستہ بھی موجود ہے۔

- Advertisement -

درفشاں سلیم نے 5 ملین فالوورز ہونے کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں ان کے فالوورز کی تعداد 14.8 ملین ہے۔

عائزہ خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 14.2 ملین ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایک سے ڈیڑھ سال قبل تک اس فہرست میں اداکارہ ایمن خان سب سے اوپر تھیں اور ان کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز تھے۔

ایمن خان کے فالوورز کی تعداد اب 12.2 ملین ہے جب کہ ان کی جڑواں بہن ، اداکارہ منال خان کے فالوورز کی تعداد 10.2 ملین ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں