شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی انسٹاگرام تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سرخ لباس میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ملکہ نور جہاں نے ایک بار کہا۔۔۔۔۔‘ درفشاں نے ساتھ میں دل اور پھولوں کی ایموجی بنائی۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ماؤں کے عالمی دن پر اداکارہ نے والدہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے طویل پیغام شیئر کیا تھا۔
درِفشاں سلیم نے سال 2020 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی بہترین اداکاری سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرتی چلی گئیں۔ ان کے سپر ہٹ ڈراموں میں ’کیسی تیری خود غرضی‘ ، ’پردیس‘ اور ’جیسی آپکی مرضی‘ شامل ہیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتاتے ہوئے اس حوالے سے اپنی سوچ اور خیالات کو واضح کیا۔
درفشاں کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پسند کی شادی کا پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی شادی کے ابتدائی ایک دو ماہ کی چاہت کا عنصر بعد میں باقی نہیں رہتا، پسند کی شادی کرنے والے ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سے کافی کچھ جان چکے ہوتے ہیں جس سے بعد کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔
تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے۔