منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

دھوم دھڑکے والی شادی نہیں کروں گی، درفشاں سلیم

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ وہ دھوم دھڑکے والی شادی نہیں کریں گی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ درفشاں سلیم نے شرکت کی تھی جس میں میزبان ندا یاسر نے ان سے شادی کے بارے میں دریافت کی اب یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہورہا ہے۔

ندا یاسر نے سوال کیا کہ تم دھوم دھڑکے والی شادی کروں گی یا پھر شادی میں قریبی عزیز کو بلاؤ گی۔

- Advertisement -

جواب دیتے ہوئے درفشاں سلیم نے کہا کہ میں دھوم دھڑکا ٹائپ نہیں ہوں، بتا کر پبلک میں اعلان کرکے شادی کروں گی جب بھی کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں تو چاہوں گی کہ میرے جاننے والی شادی میں شریک ہوں لیکن میری امی یہ نہیں ہونے دیں گی وہ تو یہ چاہیں گی کہ ان کا ہر جان پہچان والا شادی میں شرکت کرے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ جب ہو اچھی جگہ ہو اور سب اچھے سے ہوجائے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتاتے ہوئے اس حوالے سے اپنی سوچ اور خیالات کو واضح کیا۔

درفشاں کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پسند کی شادی کا پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی شادی کے ابتدائی ایک دو ماہ کی چاہت کا عنصر بعد میں باقی نہیں رہتا، پسند کی شادی کرنے والے ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سے کافی کچھ جان چکے ہوتے ہیں جس سے بعد کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔

تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کا ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کافی مقبول ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں