پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

حج ایام کے دوران ایک گھنٹے میں 1 لاکھ 7 ہزار حجاج طواف کعبہ کر سکیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد الحرام میں توسیع کے بعد اب رواں سال حج ایام میں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 7 ہزار حجاج خانہ کعبہ کا طواف کر سکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے رواں برس حج سیزن میں عازمین حج کی سہولت کے لیے تمام اقدامات کر لیے ہیں حرم مکی کی گنجائش میں اضافے کے بعد رواں سیزن میں حج ایام کے دوران ایک گھنٹے میں بیک وقت ایک لاکھ سات ہزار حجاج خانہ کعبہ کا طواف کر سکیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے براہ راست صحن مطاف کو جانے والے مسجد الحرام کے مرکزی اور ذیلی دروازوں کو بھی مخصوص کیا ہے، تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ براہ راست مطاف میں پہنچ سکیں۔

ادارہ امور حرمین نے ایامِ حج میں بلخصوص ازدحام کو کنٹرول کرنے کےلیے بھی جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔کراؤڈ کنٹرولنگ یونٹس کی جانب سے مقررہ منصوبے کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

مسجد الحرام میں اژدھام کو کنٹرول کرنے کے لیے مسجد الحرام میں آمدورفت کے لیے جدا راستوں کو مخصوص کیا گیا ہے جس کا مقصد مسجد الحرام میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والوں کے راستوں کو آمدورفت کے لیے رواں رکھنا ہے۔

ادارے کی جانب سے کراؤڈ کنٹرولنگ کی ٹیمیں مختلف مقامات پرتعینات اور کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں ہوں گی تاکہ حجاج کرام کے ہجوم کو مذکورہ مقامات سے دوسری جانب منتقل کرنے کے لیے ان کی رہنمائی کی جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں