تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رمضان میں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں صارفین کتنا خرچ کرتے ہیں؟

ٹوئٹر پر ہونے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماہ رمضان میں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں صارفین کی قوت خرید بڑھ جاتی ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق اسلامی سال کے باقی مہینوں کے مقابلے میں رمضان میں سعودی عرب میں صارفین 50 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 52 فیصد، مصر میں 31 فیصد اور کویٹ میں 49 فیصد زائد رقم خرچ کرتے ہیں، صارفین کے خرید و فروخت کے ارادے اور برانڈ کے کلچر سے مماثلت کا آپس میں تعلق 73 فیصد ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے کسمٹر سکسیس اسپیشلسٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے عام ہونے کے بعد کاروباری برانڈز کے لیے یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ وہ اپنی کاروباری حکمت عملی بہت سوچ بچار کے بعد بنائیں، ٹوئٹر اب کلچر کا حصہ بن چکا ہے اور کاروباری برانڈز خود کو کلچر سے جوڑنے کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کر سکتے ہیں جو کہ برانڈز کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

ان کے مطابق کاروباری برانڈز کے لیے یہ بڑا موقع ہے کہ رمضان کے مہینے میں ٹوئٹر پر صارفین کے ساتھ کلچر پر مبنی تعلق استوار کریں کیوں کہ یہ سال کا اہم موقع ہوتا ہے۔ سروے کے مطابق رمضان میں سعودی عرب، مصر اور کویت میں تقریباً 40 فیصد صارفین نئے برانڈز کو آزمانا چاہتے ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات میں 53 فیصد صارفین نئے برانڈز کو موقع دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -