اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سرکس کے دوران ریچھ نے حملہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس میں سرکس کے دوران ریچھ نے خاتون ٹرینر پر حملہ کر دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کیمروو ریجن میں پیش آیا جہاں سرکس کے دوران ایک ریچھ بھپر ‏گیا اور اچانک اس نے خاتون ٹرینر پر حملہ کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرکس میں کرتب دکھانے والے فنکاروں کو اس وقت غیرمعمولی ‏صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ریچھ بے قابو ہو گیا۔

ریچھ نے سب سے پہلے خاتون ٹرینر کو فرش پر گرا دیا اور پھر اس کے سر پنجے مارے۔ خوش ‏قسمتی سے اچانک ریچھ نے اپنا رخُ بدل دیا اور ٹرینر کو چھوڑ کر دوسرے ریچھ کی طرف چلا گیا۔

اسی اثنا میں دیگر فنکار بھی اسٹیج پر آگئے اور خاتون ٹرینر کو جلدی سے اٹھا کر ریچھ کی پہنچ ‏سے دور کر دیا۔
ریچھ کے حملے میں خاتون ٹرینر سمیت دیگر فنکاروں کو زخم آئے تاہم ان سب کی حالت خطرے ‏سے باہر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں