جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دورانِ پرواز عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں دورانِ پرواز فنی خرابی ہوگئی۔

عمران خان ساتھیوں سمیت ڈی آئی خان سے بنی گالہ جا رہے تھے کہ اس دوران ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے اڈیالہ گاؤں کے قریب ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کروائی۔

لینڈنگ کی جگہ کے قریب بچے اور نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے جو عمران خان کو دیکھ کر خوش ہوگئے۔ نوجوانوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور گفتگو میں کی۔

- Advertisement -

عمران خان نے ان پوچھا کہ کون میچ جیت رہا ہے، کیا اسکول میں پڑھتے ہو، کس پارٹی کے ساتھ ہو؟ اس پر سب نے بتایا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بچے اور بڑے سب ہمارے ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں