تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے لیے کوشاں‌ ہیں، درانی : جی ڈی اے کی قیادت مثبت سوچ رکھتی ہے، فضل الرحمان

لاہور: مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس پیرپگارا کا پیغام لے کر آیا، ہم ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے لیے کوشاں ہیں، جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) قیادت کی سوچ مثبت ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل اور جے ڈی اے کے رہنما محمد علی درانی لاہور میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما ریاض درانی کے گھر پر پہنچے جہاں مولانا فضل الرحمان مقیم ہیں۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، لانگ مارچ، اسمبلیوں سے استعفوں سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مولانافضل الرحمان اورمحمدعلی درانی نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمدعلی درانی ملاقات کےلیےتشریف لائےتھے، اُن سے پرانا تعلق ہے اس لیے انہیں کسی پروٹوکول یا اجازت کی ضرورت نہیں ہے، محمد علی درانی ملاقات کے ایجنڈے سے متعلق خود ہی آگاہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’’جی ڈی اےقیادت کی مذاکرات اور بات چیت کے حوالے سے سوچ مثبت ہے مگر پی ڈی ایم کا زمینی حقائق کی بنیاد پر اپنا  مؤقف ہے، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوارہے، اس لیے مذاکرات ممکن نہیں کیونکہ حکومت کسی کی نمائندگی نہیں کررہی‘‘۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’’ہم نےمذاکرات کو قبل از امکان قرار دیا ہے مگر درانی صاحب بضد ہیں تو اس پر مشاورت کی جائےگی، پی ڈی ایم کے اجلاس میں کل ساری باتیں رکھی جائیں گی‘‘۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’’پی ڈی ایم کےاجلاس میں کل پی پی کی تجاویز سامنے آئیں گی جس کے بعد پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی، بلاول نے بھی واضح کردیا کہ حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کا ہوگا‘۔ جے یو آئی سے رہنماؤں کو نکالے جانے کے سوال پر مولانا کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم میں جوڈینٹ تھااس کونکال دیاگیاہے، اختلافات کرنےوالوں کونکال کرہم مزیدمضبوط ہوگئےہیں اور ایک خوف بھی ختم ہوگیا‘‘۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں‌ اہم شخصیت سے ملاقات

اُن کا کہنا تھا کہ ’سیاست مجموعی فیصلوں کانام ہے، فردکو نہیں دیکھا جاتا، عوام سیاسی فیصلوں کودیکھتے ہیں وہ کسی کی ذاتی رائے یا شخص کو نہیں دیکھتے، حکومت کیساتھ مذاکرات کرنا عوام کو مایوسی کی طرف دھکیلنا ہے‘۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’کل بھارت پاکستان سےتجارت کی بھیک مانگ رہا تھا، آج وہی بھارت اوربی جےپی آپ سےتجارت نہیں چاہتی، ایران اورافغانستان کیساتھ بھی تعلقات دیکھ لیں، ملک کےتمام اداروں کوایک پیج پرہوناچاہیے تاکہ نااہل حکومت سے چھٹکارا حاصل ہوسکے‘۔

محمد علی درانی

مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ ’’مولانافضل الرحمان کے پاس پیرپگارا کا پیغام لےکر آیا تھا، انہوں نے پیغام بھیجا ہے کہ ٹکراؤ سے بچنے کے لیے نئے راستوں کا سوچنا چاہیے،  ہم نےٹریک ٹو ڈائیلاگ اور دیگرمعاملات پرمذاکرات کا مؤقف پی ڈی ایم کے سامنے رکھا اور استعفوں سمیت تمام معاملات پر بات چیت کی ضرورت پر زور دیا‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں اختلافات رائے سے ہی مستقبل کے راستے نکلتے ہیں، اس سارے عمل کو آگے بڑھانے سے نئے راستے نکلیں گے، جب بات چیت کا آغاز ہوا تو تب ہی بتا دیا تھا کہ کسی بھی چیز کا آغاز اختلاف سے ہی ہوتا ہے، آج اختلافات کا اظہار کیا جارہا ہے جو مجھے روز روشن کی طرح نظر آرہا ہے‘۔

محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ ’امیدکرتاہوں نیاسال اتفاق و اتحاد کا سال ہوگا، متفقہ سوچ سے بہتر راستےنکالےجائیں گے، گرینڈڈائیلاگ شروع کرنےسے پہلے ایجنڈاسیٹ کرنےکی ضرورت ہے، جس کے لیے ہم نے ٹریک ٹو ڈپلومیسی کا راستہ اختیار کیا،اگر حکومت گرینڈ ڈائیلاگ نہیں بھی چاہتی تو ملک کے لیے کوشش کررہے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ٹریک ٹو ڈائیلاگ کی باتیں خاموشی سےکی جاتی ہیں، آج بھی یہاں ملاقات کے لیے آیا توکسی کو معلوم نہیں تھا، اپوزیشن کوئی ریلیف نہیں مانگ رہی اپنےمؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے، احتساب حکومت کا نہیں عدالت کا کام ہے، حزب اختلاف کی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ اُن کی عوام میں پذیرائی بڑھ رہی ہے‘۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ ’کسی ریلیف کےمشن پرنہیں عوام کیلئےسب کو جوڑنے کے مشن پر ہوں، ہمیں یہ پیغام کسی نے نہیں بلکہ عوام نے دیا جس کے لیے کوشش کررہے ہیں،  ہم چاہتےہیں ریاستی سطح پرمذاکرات ہوں، جس میں تمام لوگ شامل ہوں تاکہ اتفاق کا راستہ اپنا کر عوامی مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے‘۔

Comments

- Advertisement -