جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کاسا 1000منصوبہ : افتتاحی تقریب میں پاکستان کا غلط نقشہ دکھایا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دوشنبے : کاساایک ہزارمنصوبےکےافتتاح کے موقع پر پاکستان کاغلط نقشہ دکھایا گیا، وزیراعظم اور ان کا وفد خاموشی سےدیکھتارہا۔

تفصیلات کے مطابق تاجکستان میں ہونے والی کاسا 1000منصوبے کی افتتاحی تقریب میں اسٹیج کے بیک گراؤنڈ پر دکھایا جانے والا پاکستان کا غلط نقشہ غلط نمایاں کیا گیا۔

مذکورہ نقشے میں کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارت کاحصہ دکھایاگیا ہے۔ موقع پر موجود وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے وفد میں شامل عہدیداران نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

- Advertisement -

تقریب میں تاجکستان کے صدر اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو بھی شریک تھے جبکہ جمہوریہ کرغز کے وزیراعظم بھی اس تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پرتشریف لائے تھے۔

کاسا 1000 کے تحت پاکستان کا حصہ 1000 میگاواٹ بنتا ہے، جب کہ افغانستان کا حصہ 300 میگاواٹ ہے، البتہ افغانستان کو مستقبل قریب میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔

اس لیے یہ بھی پاکستان کے لیے دستیاب ہو گی، یہ منصوبہ 2018 میں مکمل ہوجائے گا اور اس سے پاکستان کو گرمیوں میں 1300 میگاواٹ بجلی ملے گی جو کہ توانائی کے بحران کا شکار پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

آج کے اخبارات میں بھی منصوبے سے متعلق کروڑوں روپےکے اشتہارات بھی شائع کئےگئے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں