ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ اچانک روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تیسرا ون ڈے میچ ملتان میں مٹی کے طوفان کے باعث روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آخری میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے اور پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33 اوورز کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنالیے ہیں۔

شاداب خان 22 اور خوشدل شاہ 15 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ اس دوران مٹی کے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی اور امپائرز نے میچ کو روک دیا۔

خیال رہے کہ ملتان میں موسم گرما کے دوران مٹی کا طوفان عام بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث رؤف کی جگہ شاہ نواز دھانی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کروا کر حسن علی کو موقع دیا گیا ہے۔

گرین شرٹس کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم کی طرف سے شاہ نواز دھانی اپنا ڈیبیو کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں