ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جمعے کی صبح ریت کا طوفان آیا، جس کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے متعدد وسیع علاقوں اور بالخصوص شمالی شہر الجوز کے نواحی علاقوں میں جمعے کی صبح ریت کا طوفان آیا۔
ریت کے طوفان کی وجہ سے آسمان سرخ ہوا جبکہ ہر طرف اندھیرا چھا گیا تھا جس کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی تھی۔
مقامی حکام نے حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو نقل و حرکت میں احتیاط رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
متعلقہ حکام نے شہریوں کو کو متنبہ کرتے ہوئے کو احتیاطی تدابیر کا ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو بنا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے اور وہ سڑکوں پر لگے بل بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جمعہ کی صبح سعودی عرب کے وسیع علاقے بالخصوص شمالی ریجن کا شہر الجوف اور نواحی علاقوں میں ریت کے طوفان سے اندھیرا چھا گیا ۔۔۔ شہریوں کو نقل وحرکت میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔https://t.co/AG8HVJA55K pic.twitter.com/P56wlX24PO
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) March 12, 2021
سعودی عرب میں آنے والے طوفان کی مختلف شہریوں نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو بہت تیزی سے وائرل ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ میں آنے والا مٹی کا طوفان موسمی تغیرات کا نتیجہ ہے، گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ کل ہفتے تک جاری رہے گا۔
جمعہ کی صبح سعودی عرب کے وسیع علاقے بالخصوص شمالی ریجن کا شہر الجوف اور نواحی علاقوں میں ریت کے طوفان سے اندھیرا چھا گیا ۔۔۔ شہریوں کو نقل وحرکت میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔https://t.co/AG8HVJA55K pic.twitter.com/6sb3OcNDML
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) March 12, 2021
حکام کے مطابق سعودی عرب کے تمام شہروں میں درجہ حرارت تبدیل ہوگا جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مٹی کے طوفان کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔
فيديو | أتربة مثارة ونشاط في الرياح السطحية وتدني في مدى الرؤية على منطقة #القصيم#الإخبارية pic.twitter.com/scbEb9Zhma
— الإخبارية.نت (@Alekhbariya_net) March 12, 2021