تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب، دن کے وقت آسمان سرخ، حد نگاہ صفر

ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جمعے کی صبح ریت کا طوفان آیا، جس کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے متعدد وسیع علاقوں اور بالخصوص شمالی شہر الجوز کے نواحی علاقوں میں جمعے کی صبح ریت کا طوفان آیا۔

ریت کے طوفان کی وجہ سے آسمان سرخ ہوا جبکہ ہر طرف اندھیرا چھا گیا تھا جس کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی تھی۔

مقامی حکام نے حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو نقل و حرکت میں احتیاط رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ حکام نے شہریوں کو کو متنبہ کرتے ہوئے کو احتیاطی تدابیر کا ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو بنا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے اور وہ سڑکوں پر لگے بل بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی عرب میں آنے والے طوفان کی مختلف شہریوں نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو بہت تیزی سے وائرل ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ میں آنے والا مٹی کا طوفان موسمی تغیرات کا نتیجہ ہے، گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ کل ہفتے تک جاری رہے گا۔

حکام کے مطابق سعودی عرب کے تمام شہروں میں درجہ حرارت تبدیل ہوگا جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مٹی کے طوفان کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -