نیویارک: مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اسٹار دی راک ڈیوائن جانسن نے ریسلنگ رنگ میں واپسی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار دی راک ڈیوائن جانسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، وہ جمعے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس میں اسمیک ڈاؤن کی 20ویں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
دی راک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میں اپنے گھر (ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس) میں جمعے کی رات کو واپس آرہا ہوں۔‘
دی راک نے اپنے ٹویٹ میں ریسلنگ کیریئر کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ حریف ریسلرز کو پچھاڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
FINALLY…I come back home to my @WWE universe.
This FRIDAY NIGHT, I’ll return for our debut of SMACKDOWN!
LIVE on @FOXTV.
There’s no greater title than #thepeopleschamp.
And there’s no place like home.
Tequila on me after the show 😈🥃#IfYaSmell🎤 #Smackdown#RocksShow #FOX pic.twitter.com/V5i4cxqIqH— Dwayne Johnson (@TheRock) September 30, 2019
دی راک کے ساتھ جمعے کو اسمیک ڈاؤن کی 20 ویں سالگرہ تقریب میں دیگر نامور ریسلرز ہوگن، رک فلیئر، کرٹ اینگل، لیتا، مک فولے، بوکر ٹی، گولڈ برگ، جیری لالر، مارک ہینری، اسٹنگ بھی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ 47 سالہ دی راک آخری مرتبہ اپریل 2016 میں ریسل مینیا 32 میں ایکشن میں دکھائی دئیے تھے۔
مزید پڑھیں: ‘دی راک’ ڈیوائن جونسن دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار
یاد رہے کہ اگست میں امریکی جریدے فوربز نے فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق 47 سالہ امریکی اداکار دی راک ڈیوائن جانسن نے دنیا کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔