اشتہار

کراچی : تیزاب گردی کرنے والا برقع پوش متاثرہ خاتون کا شوہر نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاقت آباد میں تیزاب گردی کرنے والا برقع پوش متاثرہ خاتون کا شوہر نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میں سوتی ہوئی خاتون پر تیزاب پھینکنے کے معاملے پر تیزاب پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون نہیں بلکہ متاثرہ خاتون کا شوہر نکلا۔

اے ایس پی لیاقت آباد نے 12 گھنٹے کے اندر معمہ حل کردیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

اے ایس پی ایاز احمد نے اسپتال میں تیزاب گردی سے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اور بتایا کہ تین بچوں کی ماں پر سوتے ہوئے تیزاب پھینکا گیا، ٹیم کی جانب سے گھر اور اطراف کا جائزہ اور بیانات لیے گئے اور گھر کے اطراف سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی چیک کی گئی۔

ایاز احمد کا کہنا تھا کہ فوٹیجز میں شوہر کے علاوہ کوئی مشتبہ حالت میں نظر نہیں آیا، شوہر کو تیزاب کی بوتل چھپا کر گھر سے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اے ایس پی لیاقت آباد نے بتایا کہ شوہر کی جانب سے واقعہ مالک مکان سے تنازعہ کا رنگ دیا گیا،شوہر نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنا جرم قبول کرلیا۔

ملزم نے تیزاب گردی جیسا قدم غیرت کے نام پر اٹھایا، گرفتار ملزم کے مطابق اس کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا تاہم ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

یاد رہے تیزاب گردی واقعے کا مقدمہ لیاقت آبادتھانےمیں درج کیا گیا تھا ، متاثرہ خاتون کے مطابق تیزاب پھینکنےوالی عورت تھی اور تیزاب پھینکنےوالی عورت نےکالےرنگ کی چادرسےمنہ چھپایا ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں