اشتہار

دبئی: برقی سگریٹ فروشوں کے خلاف کارروائی‘مالکان پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی کی سات تمباکو فروخت کرنے والی دکانوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی برقی سگریٹ کو ضبط کرکے مالکان پرجرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے محکمہ بلدیات کے افسران نے بدھ کے روز بُر دبئی کے علاقے الہدبیا اور المرّہ میں واقع 11 تمباکو فروخت کرنے والی دکانوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سات دکان مالکان پرغیر قانونی برقی سگریٹ بیچنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

دبئی کے شعبہ صحت اور حفاظت کے ڈائریکٹر ریدہ سلمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی حکام نے چھاپہ مار کرغیر قانونی برقی سگریٹ کے 30 پیکٹ ضبط کیے گئے ہیں، برقی سگریٹ میں شامل کیمیکل انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اس لیے اس پر دبئی میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی حکام نے چھاپے کے دوران تمباکو فروخت کرنے والی دکانوں کی تلاشی لی تو دکانوں میں سے 100 کلو گرام مقدار میں غیر قانونی تمباکو برآمد ہوا جسے ضبط کرلیا، قبضے میں لیے گئے تمباکو پر کسی قسم کا لیبل نہیں لگا ہوا تھا کہ جس سے معلوم ہوسکے کہ مدت معیاد کب ختم ہورہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دکانوں میں مختلف اقسام کے 200 کلو گرام تمباکو کے دیگر پیکٹ بھی برآمد ہوئے جس پر تمباکو کے حوالے تفصیلات درج نہیں تھیں کہ مذکورہ تمباکو میں کتنا کیمیل شامل ہے اور یہ کس حد تک انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

ریدہ سلمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیرموزوں اورغیرقانونی تمباکو کے تقریباً 150 سے زائد پیکٹ برآمد ہوئے ہیں جسے افسران نے قبضے میں لے کر مالکان پرجرمانہ عائد کیا ہے۔

ریدہ سلمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 2009 میں بنائے گئے وفاقی قانون کے تحت برقی سگریٹ کی فروخت اور استعمال ممنوع ہے، دبئی حکام تمباکو فروشوں اور دکانوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں