اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب ایک بار التوا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک کے بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کی کارروائی ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر ای گیٹ کی تنصیب کے لیے جاری کارروائی منسوخ کر دی گئی، منسوخی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مراسلہ میسرز اے سی ای آئی ٹی سلوشن کے نام جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈوانسڈ پسنجر انٹرفیس، مسافروں کے ریکارڈ اور ای گیٹس کے لیے پروپوزل منسوخ کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل اینڈ لینڈ کے جاری مراسلے میں پیپرا رولز کو منسوخی کا سبب بتایا گیا، مراسلے میں آر ایف پی کے لیے 10 ستمبر 2020 کو شروع کی گئی کارروائی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

کہا گیا کہ مجاز اتھارٹی نے پوری آر ایف پی کی کارروائی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، مراسلے میں میسرز اے سی آئی ٹی کو جمع کردہ سیکیورٹی بڈ واپس لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 3 ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب سے ایئر لائن کاؤنٹرز پر مسافروں کے رش کا خاتمہ ممکن ہے، نیز بورڈنگ کارڈز اور دیگر کارروائی سے پروازوں کی روانگی میں ہونے والی تاخیر پر بھی اس کے ذریعے قابو پانا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں