اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ای پروسیسنگ سسٹم کو کاروبار شروع کرنے کا لائسنس جاری کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ای پرویسنگ سسٹم صارفین، تاجروں، ایجنٹوں کو ای منی والٹس آفر کرے گی۔
ای پروسیسنگ سسٹمز کی شمولیت سے ای ایم آئیز کی تعداد 5 ہوجائے گی، مزید تین ای ایم آئیزکی اصولی منظوری دے دی گئی ہے جن میں نیا پے پرائیویٹ لمیٹڈ، فنجا پرائیویٹ لمیٹڈ، سادہ پے پرائیویٹ لمیٹڈ، اختر فوئیو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ای پروسیسنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دو ای ایم آئیز یعنی ویمسول پرائیویٹ لمیٹڈ اور ہب پے پرائیویٹ لمیٹڈآزمائشی آپریشنز کے مرحلے میں ہیں۔
دریں اثنا، تین مزید ای ایم آئیز – وائی اے پی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، سیریسما پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹوکو لیب پرائیویٹ لمیٹڈ کو اصولی منظوری دے دی گئی ہے اور فی الحال وہ آزمائشی آپریشنز شروع کرنے کے لیے تنظیمی اور تکنیکی ڈھانچے کی تیاری کررہے ہیں
اسٹیٹ بینک کے مطابق اصولی منظوری والی ای ایم آئیز آزمائشی آپریشنز شروع کرنے والی ہیں۔