ہفتہ, اکتوبر 26, 2024
اشتہار

بحرین کے ورک ویزا کیلیے ای پروٹیکٹر کی معلومات اور فیس

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے بہت سے لوگ گلف ریاستوں یعنی خلیجی ممالک میں کام کے غرض سے جاتے ہیں تاہم ان ممالک میں ورک ویزا کے لیے بہت سے شرائط میں اہم ترین ای پروٹیکٹر ہے۔

پاکستانی شہری جو ورک ویزے پر بحرین جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں انہیں میزبان ملک میں تحفظ حاصل کرنے کے لیے اپنے ویزے کو متعلقہ محکمے سے محفوظ کرانا ضروری ہے۔

ویزا پروٹیکٹر ویزا ہولڈرز کو کئی فوائد فراہم کرتا ہے، وہ مکمل قانونی تحفظ حاصل کر سکتے ہیں اور ملازمت کے ملک میں پاکستان مشن سے مکمل مدد کے حقدار ہیں۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سے قانونی مدد لی جا سکتی ہے۔ یہ 10 لاکھ روپے تک کا لائف انشورنس بھی فراہم کرتا ہے۔

بحرین کے ورک ویزا کے لیے پاکستان میں پروٹیکٹر فیس

بحرین کا سفر کرنے والے ہر پاکستانی کارکن کو 1,000,000 روپے کی لائف انشورنس کے لیے 2,500 روپے کی رقم انشورنس پریمیم کے طور پر جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ انشورنس کوریج 5 سال کے لیے مؤثر ہے۔

مزید یہ کہ، ہر درخواست دہندہ OPF ویلفیئر فنڈ (اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن) فیس کے مد میں 2,000 روپے، رجسٹریشن فیس کے طور پر 2,500 اور OEC فیس کے طور پر 200 روپے ادا کرتا ہے۔

جو کہ بحرین کے لیے ویزا پروٹیکٹر کی کل فیس 7,200 روپے بنتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں