بھارتی شہری نے قیامت خیز گرمی سے بچنے کے لئے حیرت انگیز طریقہ متعارف کرادیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک شخص نے گرمی کا توڑ اس طرح نکالا کہ اس نے اپنے ہی رکشہ پر جنگل اگالیا جو سب کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا ہے، جس کی تصویر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔
مذکورہ تصویر کو گرین بیلٹ اینڈروڈ انسٹی ٹیوٹ کے صدر ایرک سولہیم نے شیئر کی ہے جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور رکشہ میں بیٹھا ہے جب اس کا رکشہ کافی منفرد دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اس شخص نے گرمی سے بچنے کے لیے رکشہ پر ہی پودے لگا رکھے ہیں۔
ساتھ ہی ایرک نے کیپشن دیا کہ اس بھارتی شہری نے اپنے رکشے پر گھاس اگائی ہے تاکہ گرمی میں بھی خود کو ٹھنڈا رکھ سکے، یہ ایک شاندار آئیڈیا ہے۔
This Indian 🇮🇳 man grew grass on his rickshaw to stay cool even in the heat. Pretty cool indeed! pic.twitter.com/YnjLdh2rX2
— Erik Solheim (@ErikSolheim) April 4, 2022