کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکول کو 30 ہزار روپے فیس وصولی سے روک دیا اور فیس میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکول کی جانب سے فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے اسکول انتظامیہ کو 30 ہزار روپے فیس وصولی سے روک دیا اور کہا قانون کے مطابق اسکول انتظامیہ پرانی فیس میں صرف 5 فیصد اضافہ کر سکتی ہے۔
عدالت نے درخواست کے فیصلے تک اسکول انتظامیہ کو فیس میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر اسکول انتظامیہ اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو طلب کرلیا۔