تازہ ترین

چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہنا ہے تو صبح‌ جلدی اٹھیں، تحقیق

لندن: برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح جلدی بیدار ہونے والی خواتین میں چھاتی کے سرطان کا امکان کم ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ خواتین جو صبح جلدی اٹھنے میں سستی نہیں کرتیں یا انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی تو اُن میں چھاتی کے سرطان کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں قدرتی گھڑی اور چھاتی کے سرطان کا گہرا تعلق ہے اور تحقیق کے نتائج اچھی صحت میں نیند کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

تحقیقاتی ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں قدرتی طور پر ایک خود کار گھڑی موجود ہے جو چوبیس گھنٹے حرکت میں رہتی ہے، اسے سائنسی اصطلاح میں ’سریکڈین ردھم‘ یعنی (شب و روز) تبدیلی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی خواتین میں‌ چھاتی کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈاکٹر محمد اقبال

ماہرین کے مطابق سریکڈین ردھم کی وجہ سے علی الصباح بیدار ہونے والے لوگوں کو سارا دن توانائی کا احساس ہوتا ہے اور شام ہوتے ہی جسم تھک بھی جاتے ہیں، اسی طرح روزانہ دیر سے بستر چھوڑنے والے لوگوں کا حساب بالکل الٹا ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے اعداد و شمار کو جانچنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا جس کے تحت روزانہ جلدی اور دیر سے اٹھنے والی ایک ہزار سے زائد خواتین کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔

مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسی خواتین جو صبح جلدی اٹھنے میں دقت محسوس نہیں کرتیں یا انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی تو اُن میں چھاتی کے سرطان کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریسٹ کینسر: تیزی سے فروغ پاتا مرض

تحقیقاتی نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ صبح اٹھنے میں دقت محسوس کرنے والی 100 میں سے دو خواتین کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئیں جبکہ جلدی جاگنے والی خواتین میں سے صرف ایک مریضہ سامنے آئی۔

ماہرین کے مطابق برطانیہ میں بریسٹ کینسر اس قدر تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ہر سات میں سے ایک عورت اس موذی مرض میں مبتلا ہے۔

Comments

- Advertisement -