ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

زمین سے اظہار محبت ‘ ارتھ آور’ آج منایا جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جارہا ہے،ارتھ آور منانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے کہ توانائی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت متعدد ممالک میں آج ارتھ آور منایا جارہا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک تمام اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کردئیے گئے ہیں۔

ملک کی اہم عمارات سمیت پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ کی لائٹس کو بھی بند کردیا گیا ہے اسکے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں بھی ایک گھنٹے کے لئے اضافی لائٹس کو بند کیا جاچکا ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز نے بھی سالہا سال کی طرح امسال بھی اس عالمی تحریک میں اپنا حصہ ڈالا اور ہیڈ آفس سمیت تمام بیورو ۤآفس میں تمام غیر ضروری لائٹس کو ایک گھنٹے کے لئے بند کیا۔

ارتھ آور بنانے کی تاریخ

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زمین کو کئی مسائل درپیش ہیں جن میں انسانی صحت کو خطرات، وبائی امراض کے پھیلاؤ میں اضافہ ، خشک سالی، گلیشئرز کے پگھلاؤ اور سطح سمندر میں اضافہ ، تیز بارشیں، سیلاب، طوفان وغیرہ شامل ہیں۔

ان مسائل کی جانب توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہر سال دنیا بھر میں مارچ کے آخری ہفتے کی شب 8:30 تا 9:30 بجے تک ارتھ آور منایا جاتا ہے۔

ارتھ آور منانے کا ایک اور مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے کہ توانائی اور ضائع ہونے سے بچایا جائے بالخصوص بجلی کی توانائی، جس کا بحران روز بروز بڑھتا جارہاہے۔

اس کا آغاز ورلڈ وائڈ فنڈ نے سب سے پہلے دو ہزار سات میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کیا، جس کے بعد 180 سے زائد ممالک میں لاکھوں شہریوں، تنظیموں نے اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کے پیغامات

وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ آورکے موقع پر ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات سے متعلق اپنے ذمہ داریوں کے عزم کا مظاہرہ کرنے کے لیے ارتھ آور مہم کا حصہ بنے گا، زمین کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بُرے اثرات سے بچانا ہم سے کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری میں ہر شخص اہمیت کا حامل ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے بھی ٹوئٹر پر اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زمین کو محفوظ رکھنے، امن قائم کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر کلائیمٹ ایکشن کو فروغ دینے کی کال دیتا ہوں، ہم سب زمین کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انتو نیو گوتریس نے تمام ممالک کے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں کی روشنیاں ایک گھنٹے کے لیے بجھا دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں