ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

زمین سے محبت کا اظہار، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ارتھ آور منایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ارتھ آور منایا جائے گا، جس کے تحت رات ساڑھے آٹھ بجے روشنیاں ایک گھنٹے کے لیے بجھا دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جائے گا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رات مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے روشنیاں ایک گھنٹے کے لیے بجھادی جائیں گی اور ایک گھنٹے کے دوران تمام اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے جائیں گے۔۔

اس دن کو منانے کا مقصد زمین سے محبت کا اظہار اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

خیال رہے ارتھ آور کو ورلڈ وائڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی جانب سے 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا اس سال ارتھ آور کا عالمی یومِ آب سے امتزاج ہو رہا ہے، پانی کی کمی کے شکار ملک کے طور پر ہمیں فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے تھا زمین کی حفاظت کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، آج رات ساڑھے آٹھ بجے غیر ضروری برقی آلات بند کریں اور شہری ماحولیاتی تحفظ کی حمایت کی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں