ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

زمین کو طاقتور مقناطیسی طوفان کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

ہماری زمین اس وقت ایک طاقتور مقناطیسی طوفان کا سامنا کر رہی ہے اور اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔

سپارکو کے جاری اعلامیے کے مطابق ہمارے کرہ ارض (زمین) کو اس وقت طاقتور طوفان کا سامنا ہے۔ زمین پر اس شدت کا مقناطیسی طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔

سپارکو کے مطابق زمین کو درپیش اس مقناطیسی طوفان کی وجہ سورج سے اضافی اخراج ہے جو شعاعوں اور مواد پر مشتمل ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ شمسی طوفان 10 مئی کی شب شروع ہوا اور آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں پر مزید جاری رہے گا۔ اس طوفان سے طوفان کی وجہ سے روشنیوں نے جنم لیا جنہیں اٹلانٹا اور جنوبی افریقہ تک دیکھا گیا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ وہ شمسی طوفان پر اپنے زمینی آلات کی مدد سے نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ صارفین کو اس کی جانچ کے بعد اطلاع فراہم کر دی گئی ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ اس طوفان کے اثرات سیٹلائٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں تاہم پاکستان میں اس کےاثرات کا خدشہ کم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں